امریکی کاسمٹیکس کی تشہیری مہم میں عرب ستاروں کی چمک
امریکی کاسمٹیکس کی تشہیری مہم میں عرب ستاروں کی چمک
منگل 28 مارچ 2023 17:44
مصری اداکارہ نے کہا ہے کہ معروف برانڈ کی عالمی مہم کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔ فوٹو انسٹاگرام
امریکی کاسمیٹکس برانڈ میبیلین نےاپنی تازہ ترین تشہیری مہم میں چلی کی فلسطینی گلوکارہ عیلیانا کے ساتھ مصری اداکارہ امیرہ ادیب اور کویت سے تعلق رکھنے والی تخلیق کار خطافیہ کو شامل کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان تینوں معروف ستاروں نے برانڈ کے لیش سنسیشن، سکائی ہائی کاجل، فٹ می وٹامن سی ٹنٹ اور سپر سٹے لپ سٹک کی تشہیری مہم میں پرفارمنس دی ہے۔
مصری اداکارہ نے کاجل کی تشہیری مہم میں پرفارمنس دی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
مصری اداکارہ امیرہ ادیب نے انسٹاگرام پر اپنے 903,000 فالوورز کے لیے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیویارک کے معروف برانڈ کی عالمی مہم کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس سال ہم ایک مستند ادارے کی مصنوعات کی تشہیر کے لیے آپ کے ساتھ شریک رہیں گے۔
فلسطینی گلوکارہ نے برانڈ کے لیے اپنا نغمہ 'یلہ یا حبیبی' شامل کیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
ان کے علاوہ فلسطینی گلوکارہ عیلیانا نے کاسمیٹکس کی مشہوری میں اپنا ایک نغمہ 'یلہ یا حبیبی' شامل کیا ہے۔
مصری اداکارہ امیرہ ادیب نے انسٹاگرام پر عیلیانا کو پیغام دیا ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے۔
اس خوبصورت تشہیری مہم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔