Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاکستان میں راشن کی تقسیم

’ہر پیکٹ میں 33 کلو وزن کا مختلف غذائی سامان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رابط عالم اسلامی نے پاکستان میں انسانی امداد کے تحت غذائی پیکٹ کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق راشن مہم کا آغاز اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں ہوا ہے۔
خصوصی تقریب میں پنجاب حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر بھی شریک تھے۔
پاکستان میں رابطے کے دفتر کے سربراہ سعود بن مسعود الحارثی نے کہا ہے کہ’3500 غذائی پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے‘۔
’ہر پیکٹ میں 33 کلو وزن کا مختلف غذائی سامان موجود ہے جو ایک خاندان کے لیے مہینہ بھر کے لیے کافی ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’غذائی پیکٹ کی مہم دیگر صوبوں میں بھی جاری رہے گی‘۔
 
 

شیئر: