Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیدرلینڈز میں ٹرین پٹری سے اُتر گئی، ایک مسافر ہلاک متعدد زخمی

ایمرجنسی سروسز میں کہا گیا ہے کہ ’درجنوں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے‘ (فوٹو: شٹرسٹاک)
نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیدرلینڈز کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان ووورسشوٹن گاؤں کے قریب لائن پر تعمیراتی سامان سے ٹکرانے کے بعد ٹرین پٹری سے اُتر گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گیارہ افراد کو مقامی رہائشیوں کے گھروں میں رکھا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔‘
ایمرجنسی سروسز کے مطابق ماہرین ٹرین کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شیئر: