Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں مسلمانوں پر تشدد اور املاک کو نقصان، او آئی سی کی مذمت

بیان میں کہا گیا کہ انڈیا اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے( فوٹو: ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے انڈیا کی کئی ریاستوں میں ہندو تہورار کے دوران مسلمانوں پر تشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے ٹوئٹر پر منگل کو بیان میں 31 مارچ 2023 کو انڈیا کے علاقے بہار شریف میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ کی جانب سے مدرسے اور اس کی لائبریری کو جلانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے بیان میں کہا کہ ’ انڈیا کی مختلف صوبوں میں تشدد، تخریب کاری اور اشتعال انگیز سرگرمیاں اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا ثبوت ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ان کا مقصد انڈین مسلمانوں کو منصوبہ بند طریقے سے تشدد کا ہدف بنانا ہے‘۔ 
او آئی سی نے انڈیا کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اس قسم کی اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں اور انڈین مسلمانوں کے حقوق امن  و سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں‘۔ 

شیئر: