Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک سال میں 190 ملین ہوم ڈلیوری آرڈر

ہوم ڈلیوری ایپلی کیشنز کی تعداد  39 تک پہنچ گئی ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں 2022 کے دوران 190 ملین ہوم ڈلیوری آرڈر موصول ہوئے، یومیہ اوسط 5 لاکھ 20 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا  گیا کہ 2022 کے آخر میں ہوم ڈلیوری ایپلی کیشنز کی تعداد  39 تک پہنچ گئی ہے۔ مملکت کے باشندوں نے آن  لائن شاپنگ کے ذریعے بیرون مملکت سے 35 ملین سے زیادہ پارسل وصول کیے ہیں۔ 
وزارت تجارت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کے شہریوں نے  سب سے زیادہ آن لائن سامان چین سے درآمد کیا۔  امریکہ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ  بھی ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہیں۔

شیئر: