الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔
مزید پڑھیں
-
نجران کی تاریخی مسجد کو اصل شکل میں تعمیر کیا جائے گاNode ID: 755951
-
شہزادہ محمد بن سلمان ریزرو میں 22 نایاب پرندے چھوڑے گئےNode ID: 756041
العربیہ کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔
امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔ بلی نے امام مسجد کے منہ سےاپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔
ویڈیو پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام شیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا ہے۔