Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان سے برادرانہ تعلقات مستحکم ہیں‘ سعودی سفیر کی اسلام آباد میں افطار پارٹی

سعودی سفیر نے ا فطار پارٹی میں شریک افراد کو رمضان کی مبارکباد دی (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان میں  سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کو افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں  وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سمیت بڑی تعداد میں سفارتی، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزرا، ارکان پارلیمنٹ، اعلی عہدیدار، سرمایہ کار اور صحافی مدعو تھے۔ سفارتخانے کے ماتحت دفاتر کے اعلی عہدیادار اور اتاشی بھی شریک ہوئے۔ 
سعودی سفیر نے نواف بن سعید المالکی نے  اس موقع پر ا فطار پارٹی میں شریک افراد کو رمضان کی مبارکباد دی۔
انہوں نے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کو جوڑنے والے برادرانہ تعلقات بڑے مستحکم ہیں‘۔ 

شیئر: