Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر اور دل کی بیماری کی ویکسین ’2030 تک تیار‘

موڈرنا کورونا وائرس کی ویکسین بھی بنا چکی ہے۔ (فوٹو: ڈرگ ٹاپکز)
ماہرین کا ماننا ہے کہ زندگی بچانے والی ویکسینز سنگین طبی مسائل جن میں کینسر اور دل کی بیماری شامل ہیں، کے علاج کے لیے اگلے سات برسوں میں تیار ہو جائیں گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کے مطابق فارما سیوٹیکل کمپنی موڈرنا جو کورونا وائرس کی ویکسین بھی بنا چکی ہے، مختلف ٹیومرز کے علاج کے لیے ویکسینز بنائے گی جو سب کے لیے کارآمد ہو گی۔
موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن نے کہا کہ یہ علاج ’انتہائی موثر‘ ہو گا جو 2030 تک ’لاکھوں نہیں تو ہزاروں جانیں‘ بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اہم تحقیق کے نتیجے میں ایک ہی انجیکشن ایک سے زیادہ سانس کے انفیکشن کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے جس میں کورونا وائرس، فلو اور سانس کا سنسیٹیئل وائرس (آر ایس وی) شامل ہیں۔
دریں اثنا ایسی بیماریاں جن کے لیے فی الحال کوئی دوائیاں نہیں ہیں ان کا علاج میسنجر آر این اے سے کیا جا سکتا ہے، جو خلیوں کو تربیت دیتے ہیں کہ وہ پروٹین کیسے تیار کریں جو جسم کے مدافعتی ردعمل کو بیدار کرے۔
ڈاکٹر برٹن نے انکشاف کیا کہ کینسر کے ساتھ ساتھ متعدی، دل، خود کار قوت مدافعت اور نایاب بیماریوں کے مطالعے نے ’زبردست امکانات‘ ظاہر کیے ہیں۔

اہم تحقیق کے نتیجے میں ایک ہی انجیکشن ایک سے زیادہ سانس کے انفیکشنز کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ (فائل فوٹو: سکائی نیوز)

انہوں نے گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمارے پاس نایاب بیماریوں کے لیے میسنجر آر این اے پر مبنی علاج ہوں گے جو پہلے ناقابل علاج تھے، اور میرا خیال ہے کہ اب سے 10 برس بعد، ہم ایک ایسی دنیا کے قریب پہنچیں گے جہاں آپ بیماری کی جینیاتی وجہ کی صحیح معنوں میں شناخت کر سکیں گے اور نسبتاً سادگی کے ساتھ، اس میں ترمیم کریں اور میسنجر آر این اے پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا علاج کریں۔‘
میسنجر آر این اے سے مراد میسنجر رائبو نیوکلک ایسڈ ہے۔ یہ واحد مالیکیول ہے جو پروٹین بنانے کی ہدایات لے کر جاتا ہے۔ اس کا ایک بنیادی اور ضروری کردار ہے جس سے ہمارا جسم کام کرتا ہے اور تمام زندہ خلیوں میں پایا جاتا ہے۔

شیئر: