سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے جاری کردہ بلیو ٹِک کو مکمل ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’بلیو چیک کی میراث کو ختم کرنے کی فائنل تاریخ 20 اپریل ہے۔‘
یعنی جو صارف اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا بلیو ٹِک مارک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ فیس ادا کر کہ ایسا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر کی نئی پالیسی: 2250 روپے میں بلیو ٹِک حاصل کریںNode ID: 752911
-
گوگل سرچ انجن میں ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کو شامل کر رہا ہے؟Node ID: 757011
بلیو ٹِک مارک انہی اکاؤنٹس کو جاری کیا جائے گا جنہوں نے ٹوئٹر بلیو کے تحت سبسکرپشن پلان حاصل کیا ہوا ہے۔
ہر ملک کے صارفین کے لیے سبسکرپشن پلان کی فیس مختلف رکھی گئی ہے۔ امریکہ میں رہنے والے صارفین کو آئی او ایس یا انیڈروئیڈ موبائل فونز پر ماہانہ 11 ڈالر یا سالانہ 114.99 ڈالر ادا کرنا ہوں گے جبکہ ویب پر استعمال کے لیے 8 ڈالر ماہانہ اور 84 ڈالر سالانہ ہے۔
جبکہ پاکستانی صارفین کو سالانہ پلان کے لیے 23 ہزار 700 روپے اور ماہانہ پلان کے لیے 2 ہزار 250 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
Final date for removing legacy Blue checks is 4/20
— Elon Musk (@elonmusk) April 11, 2023
چند مشہور شخصیات نے ویریفیکیشن فیس ادا کرنے سے انکار کیا ہے جن میں امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سٹار کھلاڑی لیبرون جیمز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’شاید میرا بلیو جلد ہی چلا جائے گا کیونکہ اگر آپ مجھے جانتے ہیں تو میں فیس نہیں ادا کروں گا۔‘
تاہم ان کے اکاؤنٹ کا بلیو ٹِک مارک تاحال برقرار ہے۔
Welp guess my blue ✔️ will be gone soon cause if you know me I ain’t paying the 5.
— LeBron James (@KingJames) March 31, 2023