Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت کے ’قوی‘ پلیٹ فارم سے کفالت کی تبدیلی کیسے کرائیں؟

وزارت داخلہ کی جانب سے اقامہ قوانین میں تبدیلیاں کی جاچکی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے غیرملکی کارکنان کی کفالت کی تبدیلی کے عمل کوڈیجیٹل بنانے کےلیے ’قوی پلیٹ فارم‘ متعارف کرایا گیا ہے۔ 
ابتدا میں قوی پلیٹ فارم کوتجرباتی طورپرمتعارف کرانے کے بعد اب اسے نقل کفالہ کےلیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’کفالت کی تبدیلی کےلیے قوی پلیٹ فارم پردرخواست اپ لوڈ کی تھی۔ اس دوران اقامہ ایکسپائرہوگیا جبکہ کفالت کی تبدیلی کےلیے دیا گیا نوٹس پیریڈ  ختم نہیں ہوا۔اس دوران اقامہ بھی ایکسپائرہوجائے، کیا کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل کرایا جاسکتاہے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں قوی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ’ کفالت کی تبدیلی کےلیےقواعد کے مطابق نوٹس پیریڈ 10 دن ہے، اس کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ اقامہ کارآمد ہو یا ایکسپائر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔  کفالت کی تبدیلی کے لیے دی گئی درخواست پرکارروائی جاری رہےگی‘۔ 
قوی پلیٹ فارم پرکفالت کی تبدیلی کی درخواست اپ لوڈ کرانے کے بعد نئے کفیل کی جانب سے کارکن کےلیے ملازمت کا معاہدے تیارکرکے اسے پلیٹ فارم پراپ لوڈ کیا جاتا ہے جس کا لنک کارکن کوبھی ارسال کیا جاتا ہے۔ 
کارکن کے لیے لازمی ہے کہ ملازمت کے معاہدے میں درج شرائط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اسے منظوریا مسترد کرے۔ منظورکیے جانے کی صورت میں ملازمت کے ڈیجیٹل معاہدے کی قوی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے بعدازاں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔ 
 قوی پلیٹ فارم پر دریافت کیا گیا کہ ’اگرورک پرمٹ ایکسپائرہوگیا ہوجبکہ اقامہ باقی ہو یا اس کے برعکس ہونے کی صورت میں کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟‘۔ 

رواں برس کے آغاز سے اقامہ قوانین میں تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

سوال کے جواب میں قوی پورٹل کا کہنا تھا کہ ’دونوں صورتوں میں کفالت کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے‘۔ 
کارکن کی کفالت کےلیے مقررہ قواعد کے مطابق قوی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرکافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاہم ان سے واقفیت ضروری ہے۔ 
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اقامہ قوانین میں تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔
ہروب کیسز کے بارے میں بھی قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اقامہ اور کفالت کی تبدیلی کے مراحل بہترہوئے ہیں۔

شیئر: