ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سلطان برونائی کی ملاقات
’شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام میں سلطان برونائی کا استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برونائی دار السلام کے سلطان حسن بلقیہ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نےجدہ کے قصر السلام میں سلطان برونائی کا استقبال کیا ہے۔
شاہی پروٹوکول دینے کے بعد ولی عہد نے سلطان حسن بلقیہ کو سعودی عرب میں خوش آمدید کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برونائی کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ، تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے بہتر مستقبل کے متعلق بات چیت کی ہے۔