سعودی عرب سے جنگی قیدیوں کا طیارہ یمن روانہ
’ریڈ کراس کی نگرانی میں سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگی قیدیوں کا وسیع پیمانے پر تبادلہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے جنگی قیدیوں کا پہلا طیارہ یمن روانہ ہوگیا ہے جبکہ یمن سے سعودی جنگی قیدیوں کا طیارہ جلد سعودی عرب روانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ریڈ کراس کی نگرانی میں سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگی قیدیوں کا وسیع پیمانے پر تبادلہ ہوگا۔
عالمی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ ’آج ہفتے کو 120 یمنی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ سعودی عرب کے شہر ابہا سے صنعا روانہ ہوچکا ہے‘۔
اس دوران یمنی حکومت نے کہا ہے کہ ’قیدیوں کے تبادلے کے لیے عدن اور صنعا ایئرپورٹ پرجنگی قیدیوں کے طیارے تیار ہیں‘۔