Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جب کترینہ کیف کو لگا کہ ان کا فلمی کیریئر تباہ ہو گیا تو تین دن دلاسہ دیا‘

کترینہ کیف نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بوم سے کیا تھا۔ فوٹو: کترینہ کیف انسٹا
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو فلمی کیریئر کے آغاز میں کافی مشکل حالات بھی دیکھنے کو ملے، بالخصوص ہندی کے لہجے اور ڈانس کے انداز پر انہیں کافی زیادہ تنقید کا سامنا رہا۔
شروع میں تو کترینہ کیف کا خیال تھا کہ شاید ان کا بالی وڈ میں کیریئر ختم ہو گیا ہے اور اس کا ذکر انہوں نے سلمان خان سے بھی کیا۔
فلمی دنیا کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق ایک فلم میں جب اداکار جان ابراہم نے کترینہ کیف کو ہٹوا کر کسی اور ہیروئن کو رکھوایا تو انہیں اس قدر دکھ ہوا کہ وہ تین دن تک سوگ مناتی رہیں۔
یہ تب کی بات ہے جب کترینہ کیف سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھیں۔
کترینہ کیف نے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں فلم بوم سے کیا تھا جس میں ان کا کردار تنازعات کا شکار ہو گیا تھا۔
ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم سایہ میں کترینہ کیف نے ہیروئن کا کردار ادا کرنا تھا لیکن پہلے شاٹ پر ہی فلم کے ہیرو جان ابراہم نے انہیں ہٹوا دیا۔ اس طرح کترینہ کیف کی جگہ یہ کردار تارا شرما نے ادا کیا۔
سلمان خان نے پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں اس تمام واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن تک کترینہ کیف کو دلاسہ دیتے رہے تھے۔
’مجھے کترنیہ کا روتے ہوئے چہرہ یاد ہے جب وہ کہہ رہی تھیں میرا سارا کیریئر تباہ ہو گیا ہے۔‘
سلمان خان نے بتایا ’میں سوچ رہا تھا کہ ایک دن اس کا شمار بڑے سٹارز میں ہوگا اور وہ کیوں رو رہی ہے۔ میں نے اسے بولا تھا کہ چند سالوں بعد تم اس پر ہنس رہی ہو گی۔‘ 
’لیکن کترینہ نے کہا کہ تم صرف اس لیے کہہ رہے ہو کیونکہ تم بڑے سٹار ہو اور تم نہیں سمجھ سکتے۔‘

کترینہ کیف کو ڈانس کے انداز پر بھی کافی تنقید کا سامنا رہا۔ فوٹو: کترینہ کیف انسٹا 

اس بات پر سلمان خان نے کترینہ کو کہا ’انہیں یقیناً تمہاری انگریزی اور ہندی نہیں سمجھ آئی ہو گی۔ پہلے اس پر کام کرو۔‘
سلو بھائی نے بتایا کہ کترینہ کیف نے دو دن کے اندر ہندی لکھنا اور پڑھنا سیکھ لی۔
سلمان خان کے مطابق ’کچھ عرصے بعد کارما نے اپنا کام دکھایا اور کترینہ کیف کو موقع ملا کہ وہ ایک فلم میں جان ابراہم کو ہٹوا سکتی تھیں۔‘
’لیکن کترینہ اور میرے بڑے پن کی وجہ سے جان ابراہم کو ایک بہت بڑی فلم ملی۔‘
سلمان خان نے کہا کہ ’کترینہ جس مقام پر آج ہیں وہاں پہنچنے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ اور پھر فلم کے لیے نیو یارک آئی جس پر کترینہ نے کہا کہ اس میں تو جان ابراہم بھی ہیں۔‘
سلو بھائی کے مطابق انہوں نے کترینہ کو مشور دیا کہ وہ بڑا پن دکھائیں، وہ جان ابراہم کو نکلوانے کی پوزیشن میں ہیں لیکن ایسا کرنا اچھا عمل نہیں ہوگا۔
’وہ سمجھ گئیں۔ انہوں نے جان ابراہم کے ساتھ کام کیا اور فلم ہٹ ہوئی۔‘

شیئر: