جدہ :عید الفطرکے موقع پربلدیہ کی خصوصی نگرانی مہم
اتوار 23 اپریل 2023 21:52
بلدیہ کی خصوصی ٹیمیں تفریحی مقامات کی بھی نگرانی کررہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے موقع پربلدیہ کی خصوصی تفتیشی ٹیمیں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں کا نگرانی کررہی ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ترجمان بلدیہ نے ریڈیوجدہ کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ جدہ کمشنری کے 16 علاقوں میں قائم بلدیہ کے تمام ذیلی اداروں کی تفتیشی ٹیموں کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ غذائی سلامتی کو ہرصورت میں یقینی بنائیں۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں مختلف ریسٹورانٹس اورہوٹلوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ وہاں تیار کی جانے والی خوراک کا تجزیہ کیاجائے۔
ترجمان بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر سے قبل بلدیہ کے ترقیاتی شعبے کے حوالے سے بھی شہر کے مختلف مقامات کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا تھا تاکہ لوگوں کوتفریح کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں تفریحی مقامات ومراکز کی کڑی نگرانی کررہی ہیں جن میں شاہ عبدالعزیز ثقافتی مرکز شہزادہ ماجد پارک کے علاوہ دیگر تفریحی مقامات شامل ہیں۔
واضح رہے بلدیہ کی جانب سے ریسٹورانٹس کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہے تاہم عیدین کے موقع پراضافی ٹیمیں تعینات کی جاتی ہیں تاکہ شہریوں اورمقیمین کی صحت وسلامتی کویقینی بنایا جائے۔