پیر 8 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 8 مئی 2023 17:16
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.85 روپے ہوگئی ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.68 اماراتی درہم 77.29، بحرینی دینار 752.90، عمانی ریال 738.24، کویتی دینار 926.34 اور قطری ریال کی قیمت 77.68 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 اور قیمت فروخت 288 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75.8 اور قیمت فروخت 76.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.7 اور قیمت فروخت 79 روپے رہی۔