سعودی وزارت حج سیزن کی تیاری کےلیے فرضی مشق کرے گی
رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کی تیاری کےلیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس پر عازمین حج کے قافلوں کی آمد سے قبل فرضی مشق کرے گی۔
سیدتی میگزین کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ فرضی مشق جدہ اسلامی بندرگاہ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کی جائے گی‘۔
علاوہ ازیں النوریہ اور الھجرۃ استقبالیہ مراکز،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا کہ ’فرضی مشق کے تحت عازمین حج کو چار پروازوں، ایک بحری جہاز اور پچاس بسوں کے ذریعے لایا جائے گا۔ پانچ مقامات سے عازمین کے قافلے روانہ ہوں گے۔ دو استقبالیہ مراکزاور 20 ہوٹل اس تجربے کا حصہ ہوں گے‘۔