Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی کار پارکنگ میں جھگڑنے والے دو غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کار پارکنگ میں لڑنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
زیر حراست ملزمان کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے۔ ایک غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھا۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مالی کے دونوں شہری کار پارکنگ میں جھگڑ رہے تھے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی‘۔ 
پولیس نے غیر ملکیوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 
مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’جھگڑے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: