Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی جارحیت : 25 فلسطینیوں کی شہادت پر او آئی سی کا احتجاج  

اوآئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کوبین الاقوامی تحفظ فراہم کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ پراسرائیل کے مسلسل جارحانہ حملوں پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔
اسرائیلی  حملوں میں 25 فلسطینی شہید اور 76 زخمی ہوگئے۔ متعدد رہائشی عمارتیں گزشتہ دو روز کے دوران ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق او آئی سی نے اسرائیل کے جارحانہ حملے کو بین الاقوامی اور انسانی قانون کی  کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھیانک وحشیانہ جرم قرار دیا ہے۔ 
او آئی سی نے کہا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل ہی فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جنگی جرائم اور مسلسل جارحیت کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیلی حملے پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ 
او آئی سی نے عالمی فوجداری عدالت سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم کے ذمہ دار عناصر پر مقدمے کی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ 
او آئی سی نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو بند کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے  اور اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے تحت قوانین کے احترام کا پابند بنایا جائے۔

شیئر: