Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قدرتی خوبصورتی سے امریکی جوڑے کی محبت

جب ہم یہاں منتقل ہوئے تو اندازہ نہیں تھا کہ اتنی دیر تک قیام کریں گے، فوٹو عرب نیوز
امریکی جوڑے ایشلے اور ایرک نے2015 میں شمالی کیرولینا سے سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد فیصلہ کیا کہ وطن واپسی سے پہلے وہ سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ملکوں کو ایکسپلور کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ایشلے کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو نئی جگہوں کے لیے سفر کرنا اور نئے لوگوں سے ملنا پسند ہے اور اب سعودی عرب ہمارے لیے  ایکسپلور کرنے کے لیے بہترین منزل ہے۔

سیاحت کے میدان میں مملکت کی ترقی پر ہم بہت زیادہ خوش ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

 شادی سے پہلے ایشلے پولینڈ اور ایرک انڈیا میں رہتے تھے اور بیرون ملک سفر کرنے اور وقت گزارنے کا خیال ان دونوں کو ہمیشہ سے پسند تھا۔
ایرک کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کی بھرتی کے دفتر میں ملازم ہیں جب کہ ایشلے وہاں پڑھاتی ہیں۔
سعودی عرب میں اپنی مہم جوئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشلے نے کہا کہ ہمارا ابتدائی منصوبہ سعودی عرب کو دنیا کو دریافت کرنے کے لیے ایک بہترین مقام کے طور پر جاننا تھا اور ہم نے ایسا ہی کیا۔

بیرون ملک سفر کرنے کا خیال ہم دونوں کو ہمیشہ سے پسند تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

2020 میں ہم نے سعودی عرب کے 13 میں سے 10 ریجن کا دورہ کیا اور کم وقت میں ملک کا اتنا بڑا حصہ دیکھنا حیرت انگیز تھا۔
ایشلے نے بتایا کہ ہم دونوں کو قدرتی مناظر، فوٹو گرافی اور تفریح ​​کرنا پسند ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس مہم میں کئی علاقوں نے متاثر کیا۔
2020 میں  اس جوڑے نے اپنے سفر کو دستاویزی شکل دینے سے قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی ممالک کا احاطہ کیا ہے۔
وہ سعودی عرب کی سیاحت کے لیے   آنے والوں کی یہاں کے علاقوں، ثقافتوں اور  روایتی کھانوں کی تلاش میں حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

معاشی تبدیلی کے لیے مملکت کا وژن 2030 ناقابل یقین ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ہم نے سعودی عرب میں ہر جگہ سفر کے دوران اپنے آپ کو سب سے زیادہ محفوظ محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی تبدیلی کے لیے مملکت کا وژن ناقابل یقین ہے اور 2015 کے بعد سے سعودی عرب بہت  تبدیل ہوا ہے۔
سیاحت سعودی عرب کے لیے مستقبل کی کلید ہے، ہمیں یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے محبت ہے، سیاحت کے میدان میں ترقی پر ہم بہت زیادہ خوش ہیں۔

ہمارا ارادہ  فرسان جزیرے کے خوبصورت ساحل پر کیمپ لگانا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ایرک نے کہا کہ جب ہم یہاں منتقل ہوئے تو اندازہ نہیں تھا کہ اتنی دیر تک قیام کریں گے لیکن ہم اپنے مستقبل کے لیے ملنے والے مواقع پر شکر گزار ہیں۔
ہمارا  ارادہ اپنی ایف جے کروزر پر جزائر فرسان جاکر سکوبا ڈائیونگ اور اس خوبصورت جزیرے کے ساحل پر کیمپ لگانا ہے یا  ربع الخالی کے نخلستانوں کو ایکسپلور کرنا ہے اور اس کے بعد بین الاقوامی سفر کے لیے موسم گرما میں آئس لینڈ اور گرین لینڈ  کا سفر کریں گے۔
 

شیئر: