Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سعودی ملازمین کا تناسب 62 فیصد ہو گیا

اس شعبے میں سب سے زیادہ ملازمین کا تناسب ریاض ریجن میں ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن کے شعبے میں سال 2022 کے اختتام تک ملازمین کی تعداد 123.3 ہزار تھی جن میں سعودی ملازمین کا تناسب 62.2 جبکہ غیرملکی 37.8 فیصد تھے۔ 
الاقتصادیہ نے حکومتی ادارے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’شعبے میں کام کرنے والے سعودی 76714 ہیں جبکہ غیرملکیوں کی تعداد 46617 تھی۔‘ 
جاری اعداد وشمار کے مطابق ’اس شعبے میں سب سے زیادہ ملازمین کا تناسب ریاض ریجن میں ہے جو84.3 فیصد جبکہ ان کی تعداد 103.9 ہزار تھی۔‘
دوسرا نمبرمکہ ریجن کا ہے جہاں ملازمین کی تعداد 9531 جبکہ مشرقی ریجن میں یہ تعداد 7109 ہے۔ 
شعبے میں کام کرنے والے مردوں کی تعداد 93814 جبکہ خواتین 29517 ہے جو کہ مجموعی ملازمین کی تعداد کا 24 فیصد ہے۔ 
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کو بہتربناتے ہوئے سعودی شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے خاطرخواہ نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں مقامی لیبر مارکیٹ میں شہریوں کی شرکت میں خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد مقامی معاشی نظام  میں شہریوں کے تعاون کو بڑھانا ہے۔ 
مشاورت اورکنسلٹنسی کے شعبوں میں سعودائزیشن کے تناسب میں اضافے کے لیے بھی بہتر ماحول فراہم کیا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ سعودی مرد وخواتین کو ملازمت کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی دیگر وزارتوں جن میں وزارت خزانہ بھی شامل ہے کہ ساتھ مل کر سعودائزیشن کے منصوبے پرتیزی سے عمل پیرا ہے۔ 
وزارت اس حوالے سے نجی شعبے کو بھی مراعات فراہم کرتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودیوں کو ملازمت فراہم کی جائے ۔  
وزارت کی جانب سے سعودی شہریوں کو درکار فنی تربیت فراہم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کیےجاتے ہیں تاکہ وہ مقامی لیبرمارکیٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کر سکیں۔ 

شیئر: