Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تاجر کو جعلی ویڈیو کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش

’مرکب ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنےکی دھمکی دیتے ہوئے 13 لاکھ ریال طلب کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ایک سعودی تاجر نے اپنے دو ایجنٹوں کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی جنہوں نے جعلی  ویڈیو کے ذریعے اسے بیلک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ایجنٹوں نے اپنے ایک عرب ساتھی کے ساتھ مل کر سعودی تاجر کی جعلی  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنےکی دھمکی دیتے ہوئے اس سے 13 لاکھ ریال طلب کئےہیں۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’تینوں مذکورہ افراد نے مل کر کئی جعلی  ویڈیوز تیار کی ہیں جن سے وہ تاجر کو دھمکا رہے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ‘۔
دوسری جانب قانونی مشیر عبد اللہ رشید الشمری نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جو کچھ کیا ہے وہ سائبر کرائم میں شمار ہوتا ہے‘۔
’سعودی قوانین کے مطابق کسی کو بلیک میل کرنا سنگین جرائم میں شمار ہوتا ہے جبکہ من گھڑت ویڈیو تیار کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکی دینا اور اس کے بدلے میں رقم طلب کرنا سزا کو دوگنا کر دیتا ہے‘۔

شیئر: