Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کے حامل افراد کا مکہ مکرمہ میں داخلہ کیسے؟

’عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد کو مکہ مکرمہ جانے دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کے حامل افراد کو صرف ایک صورت میں مکہ مکرمہ داخلے کی اجازت مل سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کے حامل شخص کے پاس اگر عمرہ اجازت نامہ ہو تو اسے مکہ مکرمہ جانے دیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ روڈ سیکیورٹی فورس نے تمام غیر ملکیوں پر اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی پابندی لگا دی ہے۔
صرف وہ غیر ملکی مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکتے ہیں جن کے پاس محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ اجازت نامہ ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ دیئے گئے وقت پر عمرہ کریں اور ملتوی کرنے کی صورت میں توکلنا یا نسک ایپ پر جاکر اجازت نامہ منسوخ کردیں۔

شیئر: