پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں 9 مئی کے واقعات کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کی مذمت اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، یوٹیوبر عمران ریاض خان، شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ، ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی سمیت دیگر گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے لکھا کہ ’یہ اغوا اور خواتین کے ساتھ ایسا برتاؤ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ہمارے کلچر اور مذہبی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔‘
عمران خان کے اس بیان میں پارٹی کے سینیئر رہنما فواد چوہدری کا نام نظر نہیں آیا اور یہ بات فواد چوہدری کی بیگم حبا فواد کو پسند نہ آئی۔
I strongly condemn the illegal arrests and abduction of our workers and leaders. Our Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi and Secy General Asad Umar have also been incarcerated for more than a week now.
Also, despite court orders journalist Imran Riaz Khan has not been presented in…— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
فواد چوہدری کی اہلیہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’خان صاحب آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کا ذکر کرنا بھول گئے۔‘
And rest of the leadership
of PTi,women,men amd children also.
Its hardtime but want your Support Khan Saab@ImranKhanPTI https://t.co/w9inHIPScc— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 17, 2023
حبا چوہدری نے مزید لکھا کہ ’یہ مشکل وقت ہے لیکن خان صاحب ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔‘
خیال رہے فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہیں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
فواد چوہدری کی اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان اظہر مشوانی نے کہا کہ ’میرے بھائی سمیت سات ہزار اغوا ہوئے ہیں۔ وہ (عمران خان) ایک ٹویٹ میں سب کے نام نہیں لے سکتے۔‘