Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ برس 100 ملین گیس سیلنڈرز استعمال ہوئے

گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں 620 ملین لیٹرگیس فروخت کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گیس کمپنی ’غازکو‘ نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران  7 سینٹر سے  100 ملین سے زیادہ گیس سیلنڈر ’ری فل‘ کیے گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق 2021 کے دوران 99 ملین گیس سیلنڈر بھرے گئے تھے جن میں سے ہر ایک گیارہ کلو گرام کی گنجائش کا تھا۔ 
غازکو نے 2022 سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاض، جدہ، دمام، خمیس مشیط، القصیم، مدینہ منورہ اور طائف میں 7 سٹیشن ہیں۔ علاوہ ازیں ریاض میں گیس سیلنڈر کو دوبارہ قابل استعمال بنانے والا سٹیشن بھی ہے۔ 
غازکو کا کہنا ہے کہ  آرامکو سے گیس حاصل کی جاتی ہے اور سپلائی کا کام سپیشل ٹینکرز سے لیا جاتا ہے۔ 
غازکو کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران 620 ملین لیٹر سے زیادہ گیس صارفین کو فراہم کی۔ 
 

شیئر: