Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں مٹھائی پر جھگڑا، دکاندار کا قتل

مٹھائی واپس نہ لینے پرچارافراد نے حلوائی کوقتل کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر کے ایک قریے میں چار افراد نے مٹھائی کے ٹکڑے پر جھگڑا ہوجانے کے بعد اپنے ہموطن دیہاتی محمد حرب کو چھری سے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا۔ 
الامارات الیوم کے  مطابق مقتول کے  چچازاد بھائی نے واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مٹھائی کے  ایک ٹکڑے پر فریقین میں جھگڑا ہوگیا تھا۔
ملزمان نے غصے میں دکاندار محمد حرب کو دکان سے گھسیٹ کر باہر لے گئے اورچاقو سے متعدد وار کرکے خون میں لت پت حالت میں اس کے ماں باپ کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 
مقتول کے چچازاد بھائی نے یہ بھی بتایا کہ واردات کرنے والے قریے میں مشہور ہیں۔
قاہرہ  24  کے مطابق القلیوبیہ کے سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ قلیوب پولیس کو قلما قریے میں جھگڑُے اور محمد حرب کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔
پولیس کی نفری فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ
ایک بچی نے محمد حرب سے مٹھائی خریدی تھی۔
کچھ دیر بعد مٹھائی واپس کرنےکے لیے آئی تو دکاندار نے  یہ کہہ کر مٹھائی واپس لینے  سے انکار کردیا کہ یہ اب جھوٹی ہوچکی ہے۔
 وہ اپنی مدد کے لیے خاندان کے 4 افراد کو بلا کر لے آئی اور انہوں نے آتے ہی محمد حرب پر چھریوں سے حملہ کرکے اسے اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کے  سامنے ہلاک کردیا۔  
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ہسپتال منتقل کردی گئی  تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کی اجازت دے دی گئی۔ 

شیئر: