Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل میں بلدیاتی کونسل نے’ صناعیہ قدیمہ‘ کیوں سیل کیا؟

سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں محایل کی بلدیاتی کونسل کے  تفتیشی افسران نے کمشنری، پولیس، ٹریفک اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد سے ’صناعیہ قدیمہ‘ کو سیل کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محایل میں انڈسٹریل زون میں خلاف ورزیاں بڑھ گئی تھیں اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا تھا۔
گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز کی ہدایت پر صناعیہ قدیمہ کو سیل کیا گیا ہے۔ 
 محایل بلدیاتی کونسل نے نئے انڈسٹریل زون کے لیے کنگ عبداللہ روڈ سے متصل علاقے کا انتخاب کیا ہے۔
ایک مقامی کمپنی کو انڈسٹریل زون کےانتظامات کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔  مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع مہیا ہوں گے اور صناعیہ قدیمہ جیسی خلاف ورزیاں نہیں ہوں گی۔

شیئر: