Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے امدادی سامان لے کر چھٹا طیارہ سوڈان پہنچ گیا

طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لدا ہوا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے سنیچر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چھٹا امدادی طیارہ سوڈان بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق پورٹ سوڈان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے امدای طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ خوراک، خیمے اور طبی سامان موجود ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے یہ اقدام سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق  کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہومینٹیرین ایڈ کے تحت یہ امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قبل ازیں کنگ سلمان سینٹر کے ایک وفد نے سوڈانی وزیر سے ملاقات کی تھی تامہ سعودی  امداد کی تیز تر فراہمی کےلیے لاجسٹک طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔

شیئر: