آن لائن ادویات اور میک اپ کی خریداری کے نئے قوانین
ایس ایف ڈی اے نے آن لائن ادویات کےلیے لوگوں سے تجاویز طلب کی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ذاتی استعمال کی ادویات اور میک اپ کے سامان کی درآمد پرپابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ ای مارکیٹنگ کے ذریعے ادویات ، میک اپ اورجانوروں کے لیے ادویات درآمد کرنے سے قبل ایس ایف ڈی اے سے این اوسی حاصل کرنا ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق ادویات اورمیک اپ سامان کی درآمد پرمتعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی جس کےلیے ڈاکٹری نسخہ لازمی ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کے لیے ادویات خریدی جاسکیں گی۔
خریدی گئی ادویات یا میک اپ کا سامان دوبارہ خریدنے کے لیے دی جانے والی نئی درخواست 3 ماہ سے قبل جمع نہیں کرائی جاسکے گی۔ جانوروں کےلیے مجوزہ ادویات بھی ایک بار کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ماہ یا 15 کلوگرام وزن کے 15 پیکٹس ہی طلب کیے جاسکیں گے۔
ایس ایف ڈی اے نے مجوزہ نئی پابندیوں کے حوالے سے رائے عامہ سے تجاویز طلب کی ہیں جس کا مسودہ نیشنل کمپٹیشن سینٹر کے پورٹل پرڈال دیا گیا ہے۔