Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کا نیا طریقہ کار، عازمین حج کتنی نقدی لا سکتے ہیں سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں حج، وزٹ ویزے کے نئے طریقہ کار، ولی عہد کی اہلیہ شہزادی سارہ کی طرف سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انیشیٹو کا آغاز، تعلیمی سال کی آخری طویل چھٹی اور ابشر اکاؤنٹ پر فون نمبر کی تبدیلی سے متعلق خبریں صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

عازمین حج کے سامان میں 4 چیزوں کی اجازت نہیں

وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سفر کو آسان بنانے اور ایئرپورٹ پر کسی مشکل سے بچنے  کے لیے ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے مطابق منع ہو۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر ’مکہ و مدینہ تمہارے منتظر ہیں‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں

پہلے مرحلے میں ای ویزہ سات ممالک کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزٹ ویزے کا نیا طریقہ کار، سٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ، کابینہ نے منظوری دے دی

سعودی کابینہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجرا کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے کے لیے پاسپورٹ پر سٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ  استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں
 

سائنس، ٹیکنالوجی اور ریاضی کے شعبے  جدید تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے) 

ولی عہد کی اہلیہ شہزادی سارہ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے انیشیٹو کا آغاز کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز جو ’علمی‘ مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن بھی ہیں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے مرکز’علمی‘ کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس انیشیٹو کا مقصد سعودی نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سکلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تحقیقات ودریافت سے متعلق ’علمی‘ مرکز مکمل طورپرغیرمنافع بخش ہوگا جو ریاض کے غیرمنافع بخش محمد بن سلمان سٹی میں قائم کیاجائے گا۔ مرکز کا افتتاح 2025 میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں

 60 ہزار ریال سے زیادہ ہو تو اس کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا۔ (فوٹو: سبق)

عازمین حج کتنے مالیت کی قیمتی اشیا اور نقدی لا سکتے ہیں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب آنے والےعازمین حج اپنے ہمراہ قیمتی اشیا اور نقدی کی تفصیلات ظاہر کریں۔ ایسا کرنے سے امیگریشن اور کسٹم کارروائی آسانی اور تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ’ضیوف الرحمن‘ اکاؤنٹ پر بیان میں کہا  کہ ’عازمین حج یہ بات یقینی بنائیں کہ ان کے پاس جتنا سامان اور نقدی ہے وہ 60 ہزار ریال سے زیادہ کی ہے یا نہیں ہے‘۔
مزید پڑھیں

رواں تعلیمی سال 4 زوالحجہ کو ختم ہوجائے گا۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

تمام طلبہ کو تعلیمی سال کی آخری طویل ہفتہ وار چھٹی

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سعودی سکولوں کے طلبہ کو رواں ہفتے تعلیمی سال کی آخری طویل چھٹی دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام طلبہ کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کے دن چھٹی ہوگی۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’رواں تعلیم سال 4 ذو الحجہ  کو ختم ہوجائے گا‘۔
مزید پڑھیں

بینک اکاونٹ کے ذریعے اپنے فنگرپرنٹ کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

ابشر اکاونٹ پر فون نمبر کیسے تبدیل کرایا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب میں ڈیجیٹل خدما ت کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد سرکاری معاملات  آسان ہوگئے ہیں۔
ان میں اقاموں کا اجرا، تجدید، خروج وعودہ، خروج نہائی، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے علاوہ گاڑی کی ملکیتی کارڈ ’استمارہ ‘ کی تجدید و دیگ معاملات شامل ہیں۔
ڈیجیٹل سروسز سے قبل سرکاری معاملات کے لیے جوازات اور دیگر دفاتر سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔
مزید پڑھیں

شیئر: