سعودی عرب اور فرانس کا نجی شعبے میں اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
سو فرانسیسی کمپنیوں کے وفد نے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کا دورہ کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور فرانس کا نجی شعبے میں اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانس کی سو کمپنیاں سعودی عرب میں مہیا سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہی ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت میں متعین فرانسیسی سفیر کی قیادت میں سو فرانسیسی کمپنیوں کے ایک وفد نے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کا دورہ کیا۔
سعودی فرانسیسی بزنس کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن لادن کی صدارت میں سعودی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔
فرانسیسی سفیر نے ملاقات کے دوران مملکت اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب علاقائی و بین الاقوامی سطح پر قائدانہ کردارادا کررہا ہے۔ فرانسیسی کمپنیوں کے لیے سعودی مارکیٹ میں مواقع ہیں‘۔
اس موقع پر سعودی فرانسیسی بزنس کونسل کی حکمت عملی اور اس کی رکنیت 150 افراد تک بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر محمد بن لادن کا کہنا تھا کہ ’سعودی فرانسیسی بزنس کونسل کو مملکت میں مقیم فرانسیسی ممبران کی شمولیت کی منظوری مل گئی ہے‘۔
’ سعودی مارکیٹ میں فرانسیسی کمپنیو ں کے لیے بڑے امکانات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے مواقع ہیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تجارتی لین دین کا حکم 2022کے دوران 43.3 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ اس میں41 فیصد اضافہ ہوا۔