ایوانکا ٹرمپ سعودی ایوانکا سے بھی ملاقات کریں گی
ریاض: ایوانکا ٹرمپ سعودی بچی ایوانکا اور اس کے والد سالم العنزی سے ملاقات کریں گی۔ سعودی شہری سالم العنزی نے اپنی نومولد کا نام ایوانکا رکھنا چاہا مگر انہیں نام رکھنے کی اجازت نہیں ملی۔ سوشل میڈیا میں اپنا مسئلہ بیان کرنے پر انہیں کافی شہرت ملی ۔ سعودی عرب سمیت امریکہ میں بھی اس واقعہ پر کافی بحث کی گئی۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران ایوانکا ٹرمپ اپنی ہم نام بچی سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گی۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں