Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت، کن لوگوں پر اطلاق نہیں ہوگا؟

سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے چالان پر رعایت نہیں دی جائے گی( فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ رواں ماہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پردی جانے والی 50 فیصد رعایت کا اطلاق 11 نوعیت کے چالان پرنہیں ہوگا‘۔ 
ایسے چالان جو سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے زمرے میں شامل ہیں ان کی ادائیگی بغیررعایت کے کی جائے وہ اس رعایتی اسکیم سے مستثنی ہوں گے۔ 
امارات الیوم کے مطابق شارجہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یکم سے 31 مارچ 2023 تک ٹریفک چالانز کی ادائیگی پر50 فیصد رعایت دینے کااعلان کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے ممنوعہ کیٹگریزکی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ 
پابندیوں والے زمروں کے مطابق ایسے افراد جو خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پائے گئے ہوں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ہو۔ 
اس انداز میں گاڑی چلانا جس سے سرکاری یا نجی املاک کونقصان پہنچا ہو۔ الکحول یا دیگر نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا۔ 
گاڑی کی نمبرپلیٹ کے بغیرڈرائیونگ پر چالان، مقررہ رفتار سے زیادہ پرگاڑی چلانا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار کے روکنے پرنہ رکنا اوروہاں سے فرار ہوجانا۔ 
حادثے میں کسی شخص کی موت واقع ہوجائے، ایسا خطرناک حادثہ جس میں شدید زخمی ہوئے ہوں۔ 
گاڑی کے انجن یا اس کی باڈی میں بغیرپرمٹ کے تبدیلی کرنا، خطرناک یا قابل اشتعال مواد کو بغیرپرمٹ کے منتقل کرنا ، تین یا زیادہ پہیوں والی بائیک جو کہ تفریحی مقامات کے لیے مخصوص ہے کوشاہراہ پرچلانا شامل ہیں۔ 

شیئر: