خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد نارویجین شہری ضیا الدین موٹر بائیک پر 22 روز کا سفر طے کر کے 4 جون کو اپنے گاؤں لنڈی کوتل پہنچے، جہاں اہل علاقہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کی۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بائیکر ضیا الدین کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے ناروے کے شہر اوسلو میں رہائش پذیر ہیں۔ وطن سے دور انہیں گھر کی یاد ستا رہی تھی اس لیے ملک واپس آنے کا خیال آیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں پورے یورپ میں موٹر بائیک پر سفر کر چکا ہوں اس بار سوچا کہ پاکستان بھی بائیک پر جاؤں اسی ارادے کے ساتھ 2 مئی کو ناروے سے نکلا۔‘
مزید پڑھیں
-
بجٹ 2023: اشیائے ضروریہ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟Node ID: 770006
-
اسلام آباد: لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش مل گئیNode ID: 770061