Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ پھل و سبزی مارکیٹ سے 158 غیرملکی گرفتار

تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
سعودی عرب میں انسداد تجارتی پردہ پوشی قومی پروگرام کے تحت دارالحکومت ریاض میں العزیزیہ پھل و سبزی مارکیٹ پر تفتیشی کارروائی کی گئی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق العزیزیہ پھل و سبزی مارکیٹ سے تجارتی پردہ پوشی کے شبہے اور قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والے 158 تارکین کو حراست میں لیا گیا۔ 
علاوہ ازیں آپریشنل کارڈ یا زائدالمیعاد کارڈ پر سبزی منتقل کرنے والی گاڑیوں کو کنٹرول میں لیا گیا۔
انسداد تجارتی پردہ پوشی افسران نے تفتیشی مہم کے دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
کارروائی کے دوران گاڑیوں پر موجود پھل اور سبزیوں کے حقیقی مالکان سامنے نہیں آئے۔ سلامتی کے حوالے سے ضوابط کی پابندی بھی نہیں کی جا رہی تھی۔
انسداد تجارتی پردہ پوشی حکام نے خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے مالکان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا اور گرفتار افراد کو کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی پرپانچ سال قید اور 50 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔
ملوث افراد کے خلاف عدالتی فیصلہ صادر ہوجانے پر سرمایہ ضبط کر لیا جائے گا۔ 
کاروباری ادارہ سیل جبکہ سجل تجاری منسوخ کر کے آئندہ کاروبار سے روک دیا جائے گا۔ زکوٰۃ اور فیس وصول کی جائے گا۔
سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والوں کو مملکت سے بے دخلی کے بعد بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ 

شیئر: