Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 9 ماہ سے قید پاکستانی کی رہائی کے لیے دیت کی رقم جمع ہو گئی

دیت کی رقم جمع کرنے کےلیے ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سینٹرل جیل میں شرعی دیت کیس میں قید 33 سالہ پاکستانی شہری ساجد کی رہائی کے لیے دو لاکھ  درہم دیت کی مد میں جمع کرا دیے گئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں محکمہ اسلامی امور اور عطیات دینے والوں نے دیت کی رقم جمع کرنے کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کی تھی۔ 
پاکستانی شہری کی دیت کیس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ساجد چند برس قبل پاکستان سے دبئی آیا تھا۔ ایک صفائی کمپنی میں سپروائزر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
9 ماہ قبل ایک عمارت کی ساتویں منزل سے ایک مزدور گر کر ہلاک ہو گیا۔ سلامتی کے ناکافی انتظامات کا ذمہ دار قرار دے کر اسے ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔  
عدالت نے متوفی کارکن کے خاندان کے لیے دو لاکھ درہم دیت کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ 
پاکستانی شہری ساجد کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں تھی۔ اپنی تنخواہ سے بمشکل اپنی فیملی کے اخراجات پورے کر پاتا تھا۔ 
ساجد کا کہنا ہے کہ ’اس نے جیل میں 9 ماہ کا عرصہ بڑے کرب میں گزارا۔ اسے قید سے نکلنے کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی تھی۔‘
دیت کی مد میں عطیات جمع کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’دبئی، اس کے باشندوں اور اداروں سے اس طرح کے ہی انسانیت نواز رویے کی امید تھی۔‘

شیئر: