Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  مدینہ میں طبی سہولتوں میں 22 فیصد کا اضافہ

مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ کے سرکاری ہسپتالوں کے بستروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ کردیا۔ ایمرجنسی وارڈ، انتہائی نگہداشت  اور جنرل وارڈز میں اضافی بستر مہیا کیے گئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بستروں کا اضافہ کنگ سلمان میڈیکل سٹی اورکنگ فہد ہسپتال میں کیا گیا ہے۔ یہ اقدام حج  1444ھ 2023 کا موسم شروع ہونے اور حج زائرین کے مدینہ  منورہ  پہنچنے سے موقع پر کیا گیا ہے۔ 
مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ شاہ سلمان میڈیکل سٹی کے بڑے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنرل وارڈ کے بستروں میں  20 فیصد اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 35 اور جنرل وارڈ میں  10 فیصد مزید بستر مہیا کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: