ہم وطن کے انڈین قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد
قاتل نے سوتے ہوئے ہم وطن کو ذبح کرکے سرتن سے جدا کردیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قصیم ریجن میں ہم وطن کوذبح کرنے والے انڈین شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
عاجل نیوز نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ قصیم ریجن میں مقیم انڈین شہری عبدالراکب نے اپنے ہم وطن نسیم انصاری کوسوتے ہوئے قتل کرکے اس کا سرتن سے جدا کردیا تھا۔
پولیس نے مفرور ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد چالان فوجداری عدالت کو بھیج دیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔
قاتل کے خلاف ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اعلی عدالت نے بھی برقرار رکھا۔ اپیل کورٹ نے بھی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا جس کے بعد ایوان شاہی نے تمام عدالتوں کے فیصلوں پرعمل درآمد کے احکامات صادر کردیئے۔
وزارت داخلہ نے عدالتی فیصلے پرقصیم ریجن میں عمل درآمد کردیا۔