Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجموم کا تاریخی قلعہ جسے حجاج کے قافلوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا

قلعے کی تعمیر میں چوکور پتھر استعمال کیے گئے جو قریبی  پہاڑوں سے لائے گئے تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)  
سعودی عرب کے مغرب میں واقع  کمشنری الجموم کے تاریخی قلعہ عسفان ماضی میں حجاج کے قافلوں کے تحفظ کے لیے تعمیر کیا گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الجموم کی تاریخ  کے ماہر ماجد السھلی نے بتایا کہ ’14 ویں صدی ہجری کے شروع میں الجموم میں قلعہ عسفان تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی تعمیر میں چوکور پتھر استعمال کیے گئے تھے جو قریبی  پہاڑوں سے لائے گئے تھے۔‘
یہ قلعہ الجموم کے نمایاں ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اور اسے تاریخی فن تعمیر کے اعتبار سے ایک شاہکار سمجھا جاتا تھا۔
ماجد السھلی نے بتایا کہ حجاج کے قافلے قریبی مقامات سے گزرتے تھے۔ جدہ سے الھجرۃ روڈ کے راستے مدینہ منورہ جایا کرتے تھے۔ ان کی حفاظت کے لیے قلعہ تعمیر کیا گیا تھا۔ 
سعودی تاریخ دان کا کہنا ہے کہ قلعے کے کونوں پر چار برج بنائے گئے تھے جبکہ ہر دیوارمیں دو مزید برج شامل کیے گئے تھے۔
2015 میں عسفان کی بلدیاتی کونسل نے قلعے کی بحالی کا کام مکمل کیا جو ستون  گر گئے تھے انہیں ازسر نو تعمیر کرایا  گیا علاوہ ازیں قلعے تک پہنچنے کے لیے زینہ بھی بنایا گیا تھا۔ 

شیئر: