زمبابوے میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
منگل کے روز ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 316 کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر 40 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہی حاصل کر لیا۔
زمبابوے کی طرف سے بیٹںگ کرتے ہوئے سکندر رضا نے 54 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے جبکہ شان ولیمز نے 91 اور کپتان کریگ ایروِین نے 50 رنز سکور کیے۔
مزید پڑھیں
-
ڈبلیو اے ایف ایف انڈر-23: فائنل عراق اور ایران کے درمیان ہوگا
Node ID: 773916
-
-
سکندر رضا کی یہ اننگز کسی بھی زمبابوین کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سینچری تھی۔
ڈچ ٹیم کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے شاریز احمد نے دو جب کہ وِکرم جیت سنگھ اور باس ڈی لیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
ڈچ ٹیم کی جانب سے وِکرم جیت سنگھ نے 88، کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 83 اور میکس او ڈاؤڈ نے 59 رنز بنائے۔
Four-wicket haul Zimbabwe's fastest ODI century Sikandar Raza is the @aramco #POTM from #ZIMvNEDa href="https://twitter.com/hashtag/CWC23?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#CWC23 pic.twitter.com/FyGLPXksKk
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 20, 2023
زمبابوے کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے سکندر رضا نے چار جبکہ رچرڈ این گاروا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Sikandar Raza, the king of Harare Sports Club
He has scored five ODI centuries at the ground - more than any other playerpic.twitter.com/HuoWZFSZyE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 20, 2023
میچ میں 54 گیندوں پر سینچری بنانے اور چار وکٹیں حاصل کرنے پر سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف اہم میچ میں تاریخی کارکردگی پر سکندر رضا کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تعریفی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
One of the greatest all-round performances in ODI history.
Raza said "Job is not done yet" [When commentators asked him to smile] - A legend. pic.twitter.com/M9FKRKuQhR
— Johns. (@CricCrazyJohns) June 20, 2023
جونز کہتے ہیں کہ ’ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی ایک عظیم آل راؤنڈ پرفارمنس۔ جب کمنٹیٹر نے اُن سے مسکرانے کا کہا تھا انہوں نے کہا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔‘
Sikanda Raza continues to take his game to different levels of entertainment for fans. Wonderful guy
— Ian Raphael Bishop (@irbishi) June 20, 2023
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سکندر رضا فینز کے لیے اپنے کھیل کو مختلف لیولز پر لے کر جا رہے ہیں۔ شاندار بندہ ہے۔‘
Sikandar Raza changing the landscape of Zimbabwe cricket, 54 balls hundred, 55/4 with the ball in hand. Zim now has two victories out of two games in #CWCQualifier