Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ ایئرپورٹ پر حج آپریشن مکمل، سات ہزار چھ سو 75 عازمین روانہ ہوئے

کوئٹہ ایوین ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 58 پروازیں روانہ ہوئیں (فوٹو: اے ایف پی)
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے حج پروازوں کی روانگیوں کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق مجموعی طور پو کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں روانہ ہوئی ہیں۔
ان پروازوں کے ذریعے کُل سات ہزار چھ سو 75 عازمین سفر حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔
کوئٹہ ایئر پورٹ سے سرکاری ایئرلائن پی آئی اے کی 27 پرازوں کے ذریعے تین ہزار نو سو 34 عازمین نے سفر کیا۔
اسی طرح 31 نجی کمپنیوں کی پروازوں کے ذریعے تین ہزار سات سو 41 عازمین حج کی سعات کے لیے سعودی عرب گئے۔
علاوہ ازیں فلائی دبئی کی نو پروازوں سے 756 پاکستانی عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ ایئر عربیہ کی دو پروازوں میں دو سو 12 عازمین نے سفر کیا۔
سیرین ایئر کی ایک پرواز کے ذریعے 125 عازمین روانہ ہوئے۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین سفر پر روانہ ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں عازمین حجاز مقدس پہنچ بھی چکے ہیں۔
پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو مدینہ پہنچی تھی جہاں سعودی حکام سمیت پاکستان حج مشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے اتوار کی صبح چار بج کر 50 منٹ پر 316 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔
 لاہور سے سیرین ایئر ای آر 2921 کی پہلی حج پرواز بھی 21 مئی کو صبح پانچ بجے 279 حجاج کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

شیئر: