Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں، فورم کے شرکاء

ریاض : دہشتگردی کا مقابلہ سعودی عرب کے بغیر ممکن نہیں۔ سعود ی عرب طویل عرصے سے دہشتگردی کا مقابلہ کررہا ہے۔ مملکت کا عرب اور اسلامی ممالک میں نمایاں مقام اسے قیادت کا اہل بنا رہا ہے۔ یہ بات ریاض میں کنگ فیصل سینٹربرائے اسلامک ریسرچ  اینڈ اسٹڈیز کے تحت انسداد دہشتگردی فورم کے شرکاء نے کہی۔ ریاض میں منعقد ہونے والے فورم کی صدارت شہزادہ ترکی الفیصل نے کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہاکہ سعودی عرب  1950ء سے دہشتگرد اور تکفیری جماعتوں کے نشانے پر ہے۔ سعودی عرب کے پاس دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا طویل تجربہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کیلئے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد سے امید ہے کہ شدت پسند جماعتوں کاخاتمہ ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے جنرل سیکریٹری  ڈاکٹر سعود السرحان نے کہا کہ دہشتگردی دنیا کو درپیش بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ اسکا کوئی مذہب یا جغرافیائی حد بندی نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری مل کر اس کا مقابلہ کرے۔
 

شیئر: