Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نزاھۃ‘ کے تحت بدعنوانی میں ملوث مختلف افراد کی گرفتاریاں

نزاھۃ نے 19 کیسز میں مختلف افراد کو گرفتار کیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھۃ) نے بدعنوانی کے انسداد کے سلسلے میں کارروائی کرکے مختلف افراد کو گرفتار کیا ہے۔  ان میں افسران، سرکاری ملازمین  اور غیرملکی شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حراست میں لیے گئے 6 افراد سرکاری ہسپتالوں میں کام کررہے تھے اور وہ بدعنوانی میں ملوث تھے۔ ان افراد نے سرکاری ادویہ مملکت میں فروخت کیں یا  بیرون ملک سمگل کیں۔ جس کا تخمینہ ایک ملین ریال ہے۔
ایک شہری کو اندراج کیے بغیر 2 الیکٹرک میٹر جاری کرنے کے عوض رشوت وصول کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاھۃ‘ نے اس حوالے سے 19 کیسز میں مختلف افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: