دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ صارفین کے ٹویٹس پڑھنے کی حد پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں۔
ایلون مسک نے اتوار کو اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ابتدائی طور پر تصدیق شدہ اکاؤنٹس ایک دن میں 6 ہزار پوسٹس پڑھ سکتے تھے جبکہ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے بھی حد مقرر کی جائے گی جو یومیہ 600 پوسٹس پڑھ سکیں گے جبکہ نئے غیرتصدیق شدہ صرف 300 پوسٹس تک محدود رہیں گے۔
جبکہ چند ہی گھنٹوں بعد ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے یہ حد بڑھا کر 10 ہزار پوسٹس تک کر دی گئی ہے، غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس ایک دن میں ایک ہزار پوسٹس پڑھ سکیں گے جبکہ نئے غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس کو یومیہ 500 پوسٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔
Rate limits increasing soon to 8000 for verified, 800 for unverified & 400 for new unverified https://t.co/fuRcJLifTn
— Elon Musk (@elonmusk) July 1, 2023