ریاض میں شامی جڑے بچوں احسان اور بسام کا آپریشن وزارت نیشنل گارڈز کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
اخبار 24 اور الاخباریہ کے مطابق ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی قیادت میں میڈیکل ٹیم دونوں بچوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آپریشن کے باقی ماندہ کام انجام دیے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر الربیعہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ آپریشن پانچ مراحل میں مکمل ہوگا۔ شروعات دونوں بچوں کو بے ہوش کرنے سے ہوں گی۔ 26 ڈاکٹروں، نرسوں اور معاونین نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع کرتے وقت الاخباریہ سے گفتگو میں کہا تھا کہ احسان نامی بچے کا زندہ رہنا مشکل لگتا ہے۔ جسمانی ساخت میں کچھ ایسی خرابیاں ہیں جن کی وجہ سے اس کا زندہ رہنا آسان نہیں۔ اس کے پیشاب کا نظام ناپید ہے۔
فيديو | رئيس الفريق الطبي د. عبد الله الربيعة لـ #الإخبارية: فصل التوأم السيامي السوري "إحسان وبسام" تم بنجاح #الإخبارية_عاجل pic.twitter.com/oD7VS5cRMu
— الإخبارية عاجل (@EKH_brk) July 6, 2023