Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی شہری جو ’دل سینے کے بجائے بیگ میں‘ لے کر چلتا ہے

عراقی شہری 9 سال سے مصنوعی دل کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
39 سالہ عراقی شہری ربیع اپنا دل بیگ میں رکھ کر چلتا ہے۔ نو سال  سے وہ اسی طرح زندگی گزار رہا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق ربیع نامی عراقی شہری نے اپنے دل کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ’وہ حقیقی دل کے بجائے مصنوعی دل پر گزارا کر رہا ہے۔‘
ربیع کا کہنا ہے کہ ’وہ جہاں بھی جاتا ہے اپنا دل بیگ میں رکھ کر ہمراہ لے جاتا ہے۔ زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے۔ دل کا مریض ہونے کی وجہ سے اس کی مجبوری ہے کہ مصنوعی دل بیگ میں رکھ کر چلے۔‘

ربیع کا کہنا ہے کہ وہ بھی عام انسانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں (فوٹو الشرق الاوسط)

ربیع نے بتایا کہ ’بعض لوگ یہ سمجھتے ہوں گے کہ مصنوعی دل کی وجہ سے اسے نہ تو غصہ آتا ہوگا اور نہ ہی خوشی کا احساس ہوتا ہو گا۔‘
ربیع نے کہا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ وہ پیار بھی کرتا ہے، نفرت بھی کرتا ہے اور غصے کا اظہار بھی کرتا ہے۔ عام انسان کی طرح زندگی گزارتا ہے۔’
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: