Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام ایپ بار بار کریش، وجہ کیا؟

انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے ایپ کریس ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی بھی ردِ عمل سامنے نہیں آیا (فوٹو: اے ایف پی)
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ساتھ جوڑ کر لانچ کی گئی سماجی رابطوں کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ کو دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت مل رہی ہے۔
ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ تھریڈز پر صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ ہی ہے جس کے بعد اس کے حریف پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کے لیے مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں، تاہم گذشتہ دو روز سے انسٹاگرام کے صارفین کی بڑی تعداد ایپ کے نہ کھلنے اور بار بار کریش کرنے یعنی بند ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین کی بڑی تعداد اس بات کی شکایت کر رہی ہے کہ اُن کی انسٹاگرام ایپ بار بار کریش ہو رہی ہے اور اس کا ابھی تک کوئی حل بھی سامنے نہیں آ رہا ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بھی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
اسی سلسلے میں زردا اپنی ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ’ہاہا، انسٹاگرام ایک سیکنڈ بھی کریش ہوئے بغیر کام نہیں کر رہا۔‘
نشاد راما نے انسٹاگرام کریش ہونے کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’انسٹاگرام میری ڈیوائس (موبائل فون) میں کریش کر رہا ہے، کوئی اور بھی اس مسئلے سے دوچار ہے؟‘
ٹوئٹر ہینڈل جو بیک نے انسٹاگرام کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’انسٹاگرام آپ بار بار کریش کیوں کر رہے ہیں؟‘
نِکی اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’جب سے تھریڈز انسٹاگرام ایپ کا حصہ بنا ہے، انسٹاگرام پاگلوں کی طرح کریش ہو رہا ہے۔ نہیں، میں تھریڈز استعمال نہیں کرتی۔‘
شمس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انسٹاگرام ایپ کسی اور کے لیے بھی خراب اور کریش ہو رہا ہے؟‘
بیکی نے اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو دن ہو گئے ہیں انسٹاگرام میرے فون پر نہیں چل رہا، صرف کریش ہو رہا ہے، ری انسٹال کر کے بھی ٹھیک نہیں ہوا۔ ریسٹ اِن پِیس انسٹاگرام۔‘

شیئر: