Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ امارات کا آغاز، ابوظبی پہنچ گئے

ابوظبی پہنچنے پر ولی عہد شیخ خالد بن زاید النہیان نے انڈین وزیراعظم کا استقبال کیا (فوٹو: وام)
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سنیچر کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے آغاز میں ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔
 عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن زاید النہیان نے انڈین وزیراعظم اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی وام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دونوں ممالک اور ان کے درمیان تاریخی تعلق کے حوالے سے گرمجوشی سے گفتگو کی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ سٹریٹیجک تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظبی پہنچنے کے بعد اپنے ٹویٹ بیان میں لکھا کہ ’میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ بات چیت کا منتظر ہوں جس سے انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو گا۔‘

شیئر: