Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی قوانین کی خلاف ورزی، 47 خواتین گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کا تعلق صومالیہ سے ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وادی الدواسر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے اقامہ قوانین اورسرحدی خلاف ورزی کے الزام میں 49 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان میں دو مرد اور47 خواتین شامل ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے وادی الدواسر کے علاقے الخماسین کے ایک مکان پرچھاپہ مارا جہاں یہ غیرقانونی خواتین رہائش پذیر تھیں۔
مکان کرایے پرحاصل کرنے والے صومالی ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو اقامہ ہولڈر تھا۔ ملزم نے غیرقانونی طورپرسرحد عبور کرکے آنے والی خواتین کو مکان میں ٹھرایا ہوا تھا جنہیں وہ بعدازاں دیگر شہروں میں بھیجنے والا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مرکزی ملزم جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا نہ اپنا کوڈ نام رکھا ہوا تھا۔ اس کے اصل نام سے مکان میں موجود کوئی شخص واقف نہیں تھا۔ ملزم  غیرقانونی طورپرمملکت میں داخل ہونے والی خواتین کو مختلف شہروں میں کام کرنے کے لیے بھیجا کرتا تھا۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پرسخت سزائیں مقرر ہیں۔ غیرقانونی طورپرسرحد عبور کرنے والوں کو کسی قسم کی پناہ دینا یا انہیں کسی قسم کا روزگاہ فراہم کرنے کے علاوہ انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کرنا بھی سنگین قانونی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرکے مملکت میں آنے والوں سے کسی قسم کا تعاون کرنے پر15 برس تک قید اور10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ جس مکان میں انہیں قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے وہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جاتا ہے۔

شیئر: