Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 18 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 روپے 78 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.04 روپے ہو گئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.44 اماراتی درہم 77.05، بحرینی دینار 750.85، عمانی ریال 735.15، کویتی دینار 924.21 اور قطری ریال کی قیمت 77.70 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 اور قیمت فروخت 284.2 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  73.8اور قیمت فروخت 74.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.7 اور قیمت فروخت 77.5 روپے رہی۔ 

شیئر: