Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے وسطی ایشیائی ممالک کے صدور کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو جدہ میں ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان ، کرغیزستان کے صدور نے جی سی سی، وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزایر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرخان بھی موجود تھے۔

شیئر: